پٹنہ :29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے نالندہ میڈیکل کالج سے ڈرانے والی تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں ہسپتال کے آئی سی یو میں بارش کا گندہ پانی گھس گیا ہے۔ایسے میں ہسپتال میں علاج کرا رہے مریضوں کو ہسپتال سے ڈر لگنے لگا ہے۔ بد نظمی کے لئے مشہور پٹنہ کا یہ ہسپتال 100 ایکڑ میں پھیلا ہے۔ایک طرف جہاں بارش سے آدھا ملک پریشان ہے، وہیں نالندہ میڈیکل کالج کی تصاویر پریشان کرنے والی ہیں۔پٹنہ کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری اسپتال نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال میں پانی میں سب کچھ تیر رہا ہے اور مریض بیڈ پر لیٹے ہیں۔ یہی نہیں ؛بلکہ پانی میں مچھلیاں بھی تیر رہی ہیں۔ ایسے میں مریضوں کو ہسپتال ہی خطرہ لگنے لگا ہے۔ہسپتال میں بستر اور اسٹریچر پر مریض لیٹے ہوئے ہیں اور نیچے گھٹنے بھر پانی بھرا ہوا ہے۔ ڈاکٹر اسی پانی کے درمیان مریضوں کا علاج کرنے پر مجبور ہیں۔آئی سی یو میں بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی یو میں وہیں مریض آتے ہیں جن کی حالت انتہائی سنگین ہوتی ہے۔ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ جب ہسپتال ہی بیمار ہے تو مریض کس طرح صحت مند ہو سکتے ہیں۔ہسپتال میں بستر اورا سٹریچر پر مریض لیٹے ہوئے ہیں اور نیچے گھٹنے بھر پانی بھرا ہوا ہے۔ ڈاکٹر اسی پانی کے درمیان مریضوں کا علاج کرنے پر مجبور ہیں۔ آئی سی یو میں بھی پانی بھرا ہوا ہے۔